کرس گیل کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سونے کا پانی چڑھے بلے سے بلے بازی

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 00:38

کرس گیل کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سونے کا پانی چڑھے بلے سے بلے بازی
میلبرن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19دسمبر 2015 ء) کرس گیل نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سونے کا پانی چڑھے بلے سے بلے بازی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دبنگ بلے باز کرس گیل ان دنوں آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بگ بیش لیگ میں کرس گیل میلبرن کی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کرس گیل نے برسبین کی ٹیم کیخلاف میچ میں حصہ لے کر ایک انوکھی تاریخ رقم کر دی ہے۔ گیل نے اس میچ میں سونے کا پانی چڑھے بلے سے بلے بازی کی جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے۔ اس میچ میں گیل نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :