فلم ”عاشقی تھری “کی اسٹار کاسٹ فائنل کر دی گئی

سونم کپور اورریتک روشن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے

اتوار 20 دسمبر 2015 11:41

فلم ”عاشقی تھری “کی اسٹار کاسٹ فائنل کر دی گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسرمہیش بھٹ کی سپر ہٹ رومانٹک فلم ”عاشقی تھری “کی اسٹار کاسٹ فائنل کر دی گئی ہے جس کے تحت سونم کپور اورریتک روشن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔اس خبر کے گردش کر تے ہی سونم کپور نے تردید کر دی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سو نم کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے پر و جیکٹس میں ان کے پا س ان کی بڑی بہن Rheaکی فلم ہے جس پر کا م شرو ع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریتک روشن اور سونم کپور اس سے قبل دھیرے دھیرے گانے کی ویڈیو میں بھی ساتھ جلو ہ گر ہو ئے ہیں ۔ مکیش بھٹ کی پروڈکشن میں بننے والی عاشقی تھری کو ہدایت کار امیت شر ما ڈائریکٹ کررہے ہیں جو اس سے قبل فلم تیور بھی ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :