تنازعات کبھی بھی فلم، شہرت اور نام کو متاثر نہیں کرتے‘شاہ رخ

انتہا پسندوں کے سینماوٴں پر حملوں کے باوجودفلم ”دل والے “نے باکس آفس پر پہلے روز 21 کروڑ کا بزنس کر لیا اس فلم کے مد مقابل دیپکا اور رنویر سنگھ کی ریلیز ہونے والی فلم ” باجی راوٴ مستانی “ 12 کروڑ کا بزنس کر سکی

اتوار 20 دسمبر 2015 11:45

تنازعات کبھی بھی فلم، شہرت اور نام کو متاثر نہیں کرتے‘شاہ رخ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے ”بادشاہ“ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ تنازعات کبھی بھی فلم، شہرت اور نام کو متاثر نہیں کرتے۔ شاہ رخ سے جب ان سے منسلک تنازعات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ لوگ پبلیسٹی کے لیے کئی بار بڑی شخصیات کے کندھوں کا استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ کا کہنا ہے اس طرح کے تنازعات انھیں متاثر نہیں کرتے اور یہ کہ وہ ایک آرٹسٹ ہیں اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔

بھارت میں عدم رواداری سے متعلق بحث میں شاہ رخ کے بیان پر بڑا تنازع پیدا ہو گیا تھا۔شاہ رخ اور کاجول کی فلم ”دل والے“ کی ریلیز پر انتہا پسندوں کے سینماوٴں پر حملوں کے باوجود شاہ رخ کی اس فلم نے باکس آفس پر پہلے روز 21 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے جب کہ اس کے مقابل دیپکا اور رنویر سنگھ کی ریلیز ہونے والی فلم ” باجی راوٴ مستانی “ 12 کروڑ کا بزنس کر سکی۔