دیپکا پڈوکون نے رنویر کو ان مونچھوں سے نجات دلا دی

وڈیو میں رنویر کی مونچھیں آڑانے کے بعد دپیکا اپنی کامیابی پر خوشی سے چلاتی ہوئی نظر آئیں

اتوار 20 دسمبر 2015 11:45

دیپکا پڈوکون نے رنویر کو ان مونچھوں سے نجات دلا دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) رنویر سنگھ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ دلچسپ حلیے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی حالیہ فلم ” باجی راؤ مستانی “ میں پیشوا باجی راوؤ کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ نے کافی مہینوں سے بڑی بڑی مونچھیں رکھی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

جنھیں وہ مختلف شوز اور پروموشن کے دوران تاؤ دیتے ہوئے نظر آتے تھے لیکن اب جب کہ فلم18دسمبر کو ریلیز ہوچکی ہے تو فلم میں رنویر کی ساتھی اداکارہ اور ان کی دوست دیپکا پڈوکون نے رنویر کو آن مونچھوں سے نجات دلا دی ہے اور صرف یہی نہیں دونوں نے اس ” کارروائی“ کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا اور پھر رنویر نے اسے اپنے مداحوں سے بھی شیئر کردیا۔

ٹویٹر اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی اس وڈیو میں رنویر کی مونچھیں آڑانے کے بعد دپیکا اپنی کامیابی پر خوشی سے چلاتی ہوئی نظر آئیں۔ بعد ازاں رنویر نے اپنی اور دپیکا کی ایک اور خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔