کبھی نہیں سوچا تھا میں اداکارہ بن جاؤنگی‘سونالی باندرے

کبھی اپنی زندگی میں پلاننگ نہیں کی لیکن مجھے زندگی میں چیلنجز لینا اچھا لگتا ہے‘انٹرویو

اتوار 20 دسمبر 2015 11:46

کبھی نہیں سوچا تھا میں اداکارہ بن جاؤنگی‘سونالی باندرے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) 90کی دہائی میں بالی ووڈ میں اپنے دراز قد،خوبصورتی اور پرکشش شخصیت کے باعث مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ سونالی بیندرے کا کہنا ہے کہ انہیں چیلنجز لینا پسند ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران سونالی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی زندگی میں پلاننگ نہیں کی لیکن انہیں زندگی میں چیلنجز لینا اچھا لگتا ہے۔ سونالی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اداکارہ بن جاؤنگی لیکن یہ بھی میرے لئے ایک چیلنج تھا اور پھر چیلنج لینا اور اسے پورا کرنے کا اپنا ہی مز ا ہے۔واضح رہے سونالی بیندرے دل جلے،سرفروش ، ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی مشہور فلموں کے علاوہ ٹی وی چینلزپر بھی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔