کرس گیل ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ میں 600 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے

اتوار 20 دسمبر 2015 12:12

کرس گیل ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ میں 600 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء)ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل کسی بھی لیول پر کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی20میچوں میں 600چھکے لگانے والے دْنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں،جار حانہ بلے باز نے آسٹریلوی بگ بیش ٹوئنٹی20ٹورنامنٹ میں برسبین ہیٹس کے دوبلند وبالا چھکے لگاکر یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

وہ ٹوئنٹی20کرکٹ میں 600چھکے اور اتنے ہی چوکے لگانے والے دْنیا کے واحد بیٹسمین بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ملبورن رینی گیڈزکی جانب سے برسبین ہیٹس کے خلاف کھیلتے ہوئے دو چوکے لگاکر اس فارمیٹ میں اپنی باؤنڈریوں کا مجموعہ 653 تک پہنچادیاجو بریڈہوج (664)کے بعد اس فارمیٹ میں کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ چوکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈکے برینڈن میکولم 605چوکوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبرپر ہیں۔

دْنیابھرکی ٹوئنٹی20لیگز میں باقاعدگی سے دیکھے جانے والے کرس گیل اس فارمیٹ میں متعدد ریکارڈقائم کرچکے ہیں جن کا مختصرخلاصہ نچلی سطورمیں پیش کیاجارہاہے۔ٹوئنٹی 20فارمیٹ میں تیزترین سنچری کا اعزاز رکھتے ہیں جنہو ں نے آئی پی ایل2013ء کے دوران بنگلور رائل چیلنجرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے صحاراپونے واریئرزکے خلاف 30گیندوں پر اپنا سینکڑا پوراکیاتھا۔