ہیملٹن ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 47 رنز ، سری لنکا کو 5وکٹیں درکار

اتوار 20 دسمبر 2015 12:12

ہیملٹن ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ، نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 47 رنز ..

ہیملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا‘ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 47 اور سری لنکا کو 5وکٹیں درکار ہیں‘نیوزی لینڈ نے 189رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنا لئے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن 78 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ راس ٹیلر 35‘ برینڈن میکولم 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے‘ سری لنکا کی جانب سے چمیرا نے 4 اور لکمل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے میں سری لنکا اپنی دوسری اننگز میں 133رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں مینڈس 46‘ کارونا رتنے 27اور سری وردھنے 26رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی نے 4‘ ویگنر3 اور بریسول نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے 189رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5وکٹوں کے نقصان پر 142رنز بنا لئے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن 78 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ راس ٹیلر 35‘ برینڈن میکولم 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے‘ سری لنکا کی جانب سے چمیرا نے 4 اور لکمل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔