پاکستان سپر لیگ کیلئے 75 کروڑ سے زائد بجٹ منظور

اتوار 20 دسمبر 2015 13:27

پاکستان سپر لیگ کیلئے 75 کروڑ سے زائد بجٹ منظور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاکستان سپر لیگ کے لئے 75 کروڑ سے زائد بجٹ کے منظور ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی فروخت کا مرحلہ بھی پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ لاکھوں ڈالر کے اس منصوبے کے مالی اور دیگر معاملات پر خاصے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔سٹاف پر بھی غیر ضروری نوازشات سے بورڈ کے خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے۔

پشاور ٹیم کے فرنچائز مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ مالی نقصان سے قطع نظر ایک دو سال پاکستان سپر لیگ کو ملکی وقار کیلئے سپورٹ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کھیل کے انتظامی معاملات کا تجربہ رکھنے والے اہم افراد کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے بھی مالی نقصان اور اصلاحات بگڑنے کا اندیشہ بڑھا ہے۔ اب تک ایونٹ پر لاکھوں ڈالر خرچ ہو چکے ہیں کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کی تفصیلات بتانے سے بھی گریز کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے ساتھ سیریز کے سبز باغ دکھانے کی طرح یہاں بھی مالی و معاشی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کا ایم او یو سائن کرتے ہوئے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا

متعلقہ عنوان :