کسی کو شاہ رخ خان کی فلم دیکھنے سے روکنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے‘ پاریش راول

اتوار 20 دسمبر 2015 14:00

کسی کو شاہ رخ خان کی فلم دیکھنے سے روکنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے‘ پاریش ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) معروف بھارتی اداکار و سیاستدان پریش راول کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی شاہ رخ خان کی فلم دیکھنے سے روکنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔65سالہ اومائی گاڈ اداکار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فلم کسی ایک شخص کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے بنائی جاتی ہے۔ اگر کسی ایک شخص کو فلم پسند نہیں یا وہ کسی وجہ سے اسے دیکھنا نہیں چاہتا تو اسے کسی دوسرے کو منع کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کے روز نمائش کیلئے پیش کی جانے والی شاہ رخ خان کی فلم ”دل والے“ پرانکے حال ہی مذہبی انتہا پسندی کے خلاف دیے گئے بیان کی وجہ سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں فلم کی نمائش روکنے کیلئے کئی شہروں میں فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔واضح رہے اداکار پریش روال شاہ رخ خان کے ساتھ ”پھر بھی دل ہے ہندوستانی“ میں اداکاری کر چکے ہیں۔ پریش راول کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی شاہ رخ خان کی فلم دیکھنے سے روکنا اخلاقیات کے سراسر خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :