کچھ بھی ہوجائے شاہ رخ خان سے دور نہیں ہو سکتی‘ دیپکا پڈکون

اتوار 20 دسمبر 2015 14:00

کچھ بھی ہوجائے شاہ رخ خان سے دور نہیں ہو سکتی‘ دیپکا پڈکون

پونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون اور سپر سٹار شاہ رخ خان آجکل اپنی اپنی حال ہی میں ایک ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں کی بنا پہ باکس آفس پرایک دوسرے کے حریف ہیں۔ تاہم دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ باکس آفس پر ٹکراوٴ سے انکے آپس کے رشتے پر کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور سپر سٹار بہت اچھے دوست ہیں اور ایک ساتھ فلموں کی نمائش انکے رشتے پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے شاہ رخ خان کی ”دل والے“ اور دیپکا پڈکون کی ”باجی راوٴ مستانی “18دسمبر کے روز ریلیز ہوئی تھی۔علاوہ ازیں شاہ رخ خان کی دل والے دیپکا پڈکون کی باجی راوٴ مستانی کو پہلے دن کے بزنس میں پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔روہت شیٹی کی دل والے میں شاہ رخ خان ، کاجول ، ورون دھون اور کریتی سینن نے اور سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی میں دیپکا پڈکون ، رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں

متعلقہ عنوان :