ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت بارے مثبت اشارے مل گئے

ایان نے دبئی جانے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ دبئی میں 10 روزہ قیام کے دوران ماڈل ماڈلنگ سمیت دیگر کمرشل پروگراموں میں شرکت کریں گی کسٹم حکام نے ایان علی کے شریک ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا

اتوار 20 دسمبر 2015 14:48

ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت بارے مثبت اشارے مل گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) خوبرو ماڈل و ڈالر گرل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت بارے بعض اعلیٰ حکام کی جانب سے مثبت اشارے مل گئے‘ سمگلر حسینہ نے دبئی جانے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ دبئی میں 10 روزہ قیام کے دوران ماڈل ایان علی 7 ماڈلنگ سمیت دیگر کمرشل پروگراموں میں شرکت کریں گی جبکہ دوسری جانب کسٹم حکام نے ایان علی کے شریک ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔

جنوری 2016ء کے پہلے ہفتے میں 7 سے زائد ملزمان کی گرفتاری کا قوی امکان ہے۔ ذرائع نے ان لائن کو بتایا ہے کہ مادل ایان علی نے اچانک بیرون ملک روانگی کی زور و شور سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نجی طیارے کے ذریعے دبئی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جانے والوں میں ایک فیشن ڈیزائنر‘ ذاتی میک اپ آرٹسٹ اور دو ملازمین سمیت 6 خواتین و حضرات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل مادل ایان علی کو ایک کال کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ان کے بیرون ملک جانے بارے تمام تر رکاوٹیں جلد دور کر دی جائیں گی وہ سفر کی تیاری کریں جس پر مادل نے ہنگامی بنیادوں پر تیاری شروع کر دی ہے۔ جبکہ دوسری جانب کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کے شریک ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ امکان ہے کہ جلد بعض ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ ملزمان کسٹم حکام کی تحقیقات میں سامنے آ چکے ہیں

متعلقہ عنوان :