اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کی تعمیر میں ڈیڑھ سال کا مزیدعرصہ درکار

اتوار 20 دسمبر 2015 15:13

اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کی تعمیر میں ڈیڑھ سال کا مزیدعرصہ درکار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) اسلام آباد نیو ایئرپورٹ کی تعمیر میں ڈیڑھ سال کا مزیدعرصہ درکار ہے جبکہ 31 دسمبر 2016 تک ایئرپورٹ کے سٹرکچر کا تمام طرح کے سول ورکس ، الیکٹرونکس ، مکنیکل کام مکمل کر لیا جائے گا اور وسیع الجسامت طیاروں کی آزمائشیں پرواز شروع کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ نیوایئرپورٹ پر مسافروں کی سالانہ گنجائش 90 لاکھ ہے جبکہ مسافروں کی سالانہ لینڈنگ 35 لاکھ ہو گی سڑکوں اور پلوں کا 97 فیصد لائٹنگ سسٹم 96 فیصد ، اے ٹی سی کمپلیکس 87 فیصد ، ٹرمینل بلڈنگ 88 فیصد ٹیلی کام اور دیگر نیٹ ورکنگ بارے 87 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ایئرپورٹس دی پیرس فرانسیسی کمپنی ، سی ڈی اے ، نیشنل ہائی ورے اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مدد سے مکمل کر رہی ہے ۔