کر اچی کے علاقے گلشن اقبال میں مخدوش عمارت کو گرانے کا عمل جاری

اتوار 20 دسمبر 2015 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء)کر اچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع مخدوش عمارت کو گرانے کا عمل جاری ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے نے عمارت کو توڑنا شروع کردیا ہے۔گلشن اقبال بلاک ٹین اے میں واقع پانچ منزلہ مخدوش رہائشی عمارت گرانے کا عمل جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں کنٹونمنٹ بورڈ کے مزدور چھوٹے اوزاروں سے عمارت کی کھڑکیاں دروازے اور دیواریں توڑ رہے ہیں۔

اگلے مرحلے میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔عمارت کیمکین ایک روز پہلے ہی اپنے اپنے گھر خالی کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔ پانچ منزلہ عمارت میں پہلے دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں اورپھر کچھ دن پہلے اچانک عمارت زمین میں دھنس گئی۔ مکینوں کو خطرہ تب محسوس ہوا جب عمارت ایک جانب جھک گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارت کے مالک اعجاز ہاشمانی نے ایک کروڑ روپیمیں چھیانوے گز کا پلاٹ خریدا۔ ایک سال پہلے عمارت کی تعمیرکیلئے ون پلس ون کی اجازت لی گئی اورپھر قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پانچ منزلیں تعمیر کردی گئیں۔ تعمیراتی مٹریل بھی ناقص استعمال کیا گیا۔ ایک فلیٹ 60 لاکھ میں فروخت کیا گیا گراوٴنڈ فلور پر چار دکانیں فروخت کی گئیں۔