میرے پاس سفری دستاویزات مکمل نہیں تھیں، دستاویزات مکمل کرکے آج رات لاہور پہنچ رہا ہوں: ڈین جونز

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 15:47

میرے پاس سفری دستاویزات مکمل نہیں تھیں، دستاویزات مکمل کرکے آج رات ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) ڈین جونز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سفری دستاویزات مکمل کرکے آج رات لاہور پہنچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی اسلام آباد ٹیم کے کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ انہیں ڈی پورٹ کر دیے جانے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ ان کے پاس پاکستان کا ویزا ہے تاہم ان کی سفری دستاویزات مکمل نہیں تھیں جس کے باعث انہیں پاکستان داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ اپنی دستاویزات مکمل کرکے آج رات لاہور پہنچ رہے ہیں اور کل پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :