نادرا نے 5سالوں میں 1لاکھ 36ہزار 981شناختی کارڈ غیرقانونی طورپر حاصل کیے جانے کے شبہہ میں روک د یئے

سب سے زیادہ شناختی کارڈ 37412سال 2015اور 31841شناختی کارڈ 2011میں روکے گئے، غیر قانونی طورپر شناختی کارڈ کے اجرا میں ملوث 372ملازمین میں سے 116 کو برخاست اور 256 کیخلاف محکمانہ کارروائی کی گئی

اتوار 20 دسمبر 2015 15:58

نادرا نے 5سالوں میں 1لاکھ 36ہزار 981شناختی کارڈ غیرقانونی طورپر حاصل کیے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا)نے گزشتہ5سالوں میں 1لاکھ 36ہزار 981شناختی کارڈ غیرقانونی طورپر حاصل کیے جانے کے شبہہ میں روک د یئے ، سب سے زیادہ شناختی کارڈ 37412سال 2015اور 31841شناختی کارڈ 2011میں روکے گئے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق گذشتہ پانچ سال میں 136981غیرقانونی طور پر حا صل کیے جانے کے شبہہ پر روکے گئے جن میں 2011میں 31841، 2012میں 20721، 2013میں 23830، 2014میں 23177،2015میں37412شناختی کارڈز کو روکا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پورا عرصہ کے دوران غیر قانونی طورپر شناختی کارڈ کے اجرا میں مبینہ طورپر 372ملازمین ملوث پائے گئے جن میں سے 116ملازمین کو ادارے سے برخاست کردیاگیا ، اور 256ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :