مصباح الحق کا آئندہ بنگلہ دیش پریمنئرلیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ

اتوار 20 دسمبر 2015 16:05

مصباح الحق کا آئندہ بنگلہ دیش پریمنئرلیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے نا انصافی کیخلاف آئندہ لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستانی قائد کو پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود صرف تین میچوں میں کھلایا گیا حالانکہ ان کی پہلے میچ میں پرفارمنس کی بدولت رنگ پور رائیڈر میچ جیتی تھی۔41 سالہ مصباح کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان اس لیگ میں بنگلہ دیشی حکام کے رویے سے بہت دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اس لیگ میں حصہ نہیں لینگے۔