کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے معصوم مداح کا خواب سچ کر دیا
اتوار 20 دسمبر 2015 16:07
میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء)سپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے مشہور پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو نے لبنان میں ایک بم دھماکے میں ماں باپ سے محروم ہونے والے تین سالہ حیدر کو کلب کے اسٹیڈیم میں گلے لگا کر اپنے معصوم مداح کو خوش آمدید کہا۔ ریال میڈرڈ کی ویب سائٹ میں جاری تفصیلات کے مطابق 3 سالہ حیدر کے والدین گزشتہ ماہ نومبر میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خود کش دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے جبکہ حیدر ان دھماکوں میں شدید زخمی ہوئے تھے جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
حیدر کی کہانی اس وقت پوری دنیا کے توجہ کا مرکز بن گئی تھی جب انھیں ریال میڈرڈ کی جرسی پہنے بم دھماکے میں بچالیا گیا تھا۔ ریال میڈرڈ کے بیان کے مطابق کلب جب سے حیدر تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ کرسچیانو رونالڈو سے ملنے کی ان کی تمنا کو پوری کی جائے تاہم جمعے کو ان کی کوششیں رنگ لائیں اور کلب کے چھوٹے مداح کو ریال میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیریز نے سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں خوش آمدید کہا اور کرسچیانو رونالڈو سے ملوایا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.