آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی مرکزی چیئرپرسن بنانے کا فیصلہ

27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اعلان متوقع ،آصفہ بھٹو کو آصف علی زردار ی کی ایڈوائس پر چیئرپرسن بنایا جا رہا ہے

اتوار 20 دسمبر 2015 17:10

آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی مرکزی چیئرپرسن بنانے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے دختر مشرق بیظر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کی مرکزی چیئرپرسن بنانے کا فیصلہ کر لیا 27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اعلان متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے آصفہ بھٹو کو پی وائی او کی مرکزی چیئرپرسن مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آصفہ بھٹو کو چیئرپرسن مقرر کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ، انکی نامزدگی کا اعلان محترمہ بے نظیر بھٹو کی 27دسمبر کوبرسی کے موقع پر متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو پیپلز پارٹی کے نوجوانوں کی قیادت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ عملی طور پر پارٹی کے لیے خدمات سرانجام دینا چاہتی ہیں ،آصفہ بھٹو کو آصف علی زردار ی کی ایڈوائس پر چیئرپرسن بنایا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مقابلے پیپلز پارٹی کا یوتھ ونگ کا شعبہ کافی عرصہ سے غیر فعال تھا اور اس شعبہ کو نوجوان قیادت کی ضرورت تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آصفہ بھٹو اس شعبہ کی کمان دی جا رہی ہے ۔