انڈونیشیاء میں فوجی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ مارے گئے

اتوار 20 دسمبر 2015 17:29

انڈونیشیاء میں فوجی طیارہ گرکر تباہ دونوں پائلٹ مارے گئے

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) انڈونیشیاء میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ مارے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریاکاتیارکردہ ٹی 50تربیتی طیارہ جاواجزیرے پر یوگیاکرتاشہر کے آدی سکپٹوایئرپورٹ پر ایئرشو کے دورا ن تباہ ہوا تاہم فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طورپر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ انڈونیشی فضائیہ کی ترجمان نے مظاہرے کے دوران طیارے کی تباہی اور دوپائلٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔