ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کو پاکستان پربرتری حاصل ، پاکستان اب تک اس ٹورنامنٹ میں بھی بھارت کو نہیں ہراسکا ، انضمام الحق

اتوار 20 دسمبر 2015 17:38

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کو پاکستان پربرتری حاصل ، پاکستان اب تک اس ٹورنامنٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہاہے کہ ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان پربرتری حاصل ہے پاکستان اب تک اس عالمی کپ میں بھارت کو نہیں ہراسکا ٹیم کو پوری تیاری کے ساتھ بھارت جاناہوگا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دونوں ٹیمیں اچھی ہیں ان کا مقابلہ بھی سخت ہوگا لیکن بھارت کو یہ فوقیت حاصل ہے کہ اس نے ہمیشہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہرایا ہے اور اب تک پاکستان اس کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یاد ہے کہ جب 15 سال قبل بھارتی ٹیم پاکستان آئی تھی اور میں کپتان تھا بھارتی ٹیم کا شاندار خیر مقدم کیا گیا تھا ۔پاکستانی قوم نے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا تھا اور وہ جہاں بھی ہوٹلوں سے کھانا کھاتے تو کوئی ان سے پیسے نہیں لیتا تھا اس کے بعد جب ہم بھارت گئے تو وہاں پاکستانی شائقین کا بھی شاندار خیر مقدم کیا گیا تھا دونوں ممالک کے عوام میں خلوص پایا جاتا ہے اگر دونوں ملک نہیں کھیلتے تو یہ دونوں ملکوں اور کرکٹ کا نقصان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت جائیگی اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیریز بھی ہونی چاہیے۔بھارتی کھلاڑی منوج پربھاکر کو افغانستان کا کوچ بنانے کے بارے میں سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ پربھاکر اپنی ٹیم کا اثاثہ ہے اور وہ افغان ٹیم کیلئے بہت قیمتی ثابت ہوگا ۔محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے بار ے میں انضمام الحق نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے یہ ایک اچھی چیز ہے اس نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں بہت اچھی کار کر دگی دکھائی ہے اور مستقبل میں پاکستانی ٹیم کیلئے بھی اسی قسم کی کار کر دگی دکھا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :