جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے ‘ حکومت ایڈہاک ازم کی بجائے مستقل بنیادوں پر اساتذہ کو تعینات کرے تاکہ تعلیمی معیار بہتر سے بہتر ہوسکے

ضلعی نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین محمد انجم کا بیان

اتوار 20 دسمبر 2015 18:01

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء ) جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے ‘حکومت ایڈہاک ازم کی بجائے مستقل بنیادوں پر اساتذہ کو تعینات کرے تاکہ تعلیمی معیار بہتر سے بہتر ہوسکے ان خیالات کا اظہار محمد انجم ضلعی نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا اساتذہ کا معاشی قتل نہ کیا جائے انہیں بہتر سے بہتر سہولیات دی جائیں حکومت پنجاب کو چاہیے کہ کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کرے اور نئی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں تمام رہائشی اسکمیوں میں ٹیچرز کالونیز کا قیام عمل میں لایاجائے ملازمین کا پے سٹرکچر واضح کیاجائے اور پروموشن سٹرکچر کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے اساتذہ میں پائی جانیوالی اضطراب کی کیفیت ختم ہوسکے مہنگائی اوربے روزگاری کیوجہ سے اساتذہ طبقہ بری طرح متاثر ہے جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے جس طرح تعلیمی میدان میں وزیراعلی پنجاب نے انقلابی تبدیلیاں رونما کی ہیں اساتذہ بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب کے اساتذہ کے لئے بہتر اقدامات اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :