بگ بیش ، سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ، سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 1 رن سے شکست د یدی

اتوار 20 دسمبر 2015 18:01

بگ بیش ، سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ ، سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو 1 رن سے ..

سڈنی /میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء )آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش کے پانچویں ایڈیشن میں سڈنی سکسرز نے ہوبارٹ کو95اور سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو آسٹریلیوی کرکٹ لیگ بگ بیش کے پانچویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں سڈنی سکسرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اووز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے،سڈنی سکسرز کی جانب سے بریڈ ہیڈن72،جورڈن سلک41،نک میڈینسن21 اورجوہان بوتھا13رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

ہوبارٹ ہوریکنز نے جانب سے شان ٹیٹ اورکیمرون نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،187رنز کے ہدف کے تعقب میں15.5اووز میں91رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،ہوبارٹ ہوریکنز کی جانب سے دس بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،جارج بیلی62رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

سڈنی سکسرز کی جانب سے نیتھن لیون نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،سڈنی سکسرز کے بریڈ ہیڈن کو میچ میں جارحانہ اننگز کھلینے پر میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں میلبورن سٹارز نے ٹاس جیت کر سڈنی تھنڈرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،سڈنی تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اووز میں6وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے،سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 12چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے109رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔میلبورن سٹارز کی جانب سے میکسویل اور جان ہیسٹنگ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں179رنز کے ہدف کے تعقب میں میلبورن سٹارز مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر177رنز بنا کر سکی،میلبورن سٹارز کی جانب سے کیون پیٹرسن76اور جیمز فالکنر45بناکر نمایاں بلے باز رہے۔سڈنی تھنڈرز کی جانب سے ایندرے رسل نے دو،شین واٹسن اور جیک کیلس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سڈنی تھنڈرز کی عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔