ترکی میں باغیوں کے خلاف کارروائی پانچویں روز میں داخل، 102 باغی ہلاک

اتوار 20 دسمبر 2015 18:03

ترکی میں باغیوں کے خلاف کارروائی پانچویں روز میں داخل، 102 باغی ہلاک

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء ) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں ممنوعہ کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح باغیوں کے خلاف جاری وسیع تر فوجی آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد مزید اضافے کے بعد 102ہو گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق کرد باغیوں کے خلاف شروع کیا جانے والا یہ آپریشن پانچویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔ ایک ترک سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ اس عسکری آپریشن میں اب تک ہلاک ہونے والے کرد باغیوں کی تعداد 102 ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز یہ تعداد سرکاری طور پر 70 بتائی گئی تھی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرکاری دستوں کی باغیوں کے ساتھ ہونے والی خونریز جھڑپوں میں اب تک دو فوجی اور کم از کم پانچ عام شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :