ظالم باپ نے صرف بیٹے کی حجامت بنانے پر بیوی، 6بچوں اور ماں کو قتل کر دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 19:12

ظالم باپ نے صرف بیٹے کی حجامت بنانے پر بیوی، 6بچوں اور ماں کو قتل کر ..
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) ایک باپ نے بتایا ہے کہ اس نے اپنی حاملہ بیوی، 6 بچوں اور ماں کو بیٹے کی حجامت پر ہونے والے جھگڑے کے بعد قتل کر دیا ہے۔اولیگ بیلو نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے 6 سالہ بیٹے کی حجامت، جسے وہ طوطا ہیر کٹ کہتا ہے، بنانے پر 10 منٹ بحث کے بعد اپنے سارے خاندان کو قتل کر دیا۔اس نے روسی عدالت کو بتایا کہ اس کی بیوی 32 سالہ یولیا اس سے طلاق چاہتی تھی، اسی لیے اس نے اپنے بیٹے کے بال اس انداز میں کاٹے جو اسے پسند نہیں۔

اولیگ نے بتایا کہ اس کی بیوی نے بیٹے کے بال طوطے کی طرح کاٹ دئیے تھے، جس پر اس نے بیوی سے کہا کہ وہ اس سے مذاق کر رہی ہے یا کچھ اور۔ اس کے بعد اولیگ نے بالوں کا کلپر ہٹانے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہو گیا۔اولیگ نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو دو دفعہ مارا، جس کے بعد وہ مدد کے لیے دوڑی، اولیگ بھی اس کے پیچھے دوڑا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، اس کے بعد وہ اپنے بچوں کی طرف بڑھا اور انہیں بھی قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

بچوں کے قتل کرنے کے بعد وہ اپنی 73 سالہ ماں کے گھر گیا اوراُسے بھی قتل کر دیا۔ اولیگ نے اس پر 21وار کیے۔اولیگ کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے بچوں کو اس لیے قتل کیا تاکہ وہ میرے رہیں۔بچے جب کئی دن تک سکول نہیں گئے تو پولیس نے ان کی کٹی پھٹی لاشیں برآمد کر لیں۔ بچوں کی عمریں 1 سے 7سال کے درمیان تھیں۔اولیگ پر مقدمہ چل رہا ہے جس کے بعد اسے ساری زندگی جیل میں رہنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :