حیرت انگیز زلزلہ پروف بیڈ ۔اوپر عمارت گر جائے مگر سونے والے کو کچھ نہ ہو

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 19:16

حیرت انگیز زلزلہ پروف بیڈ ۔اوپر عمارت گر جائے مگر سونے والے کو کچھ نہ ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) اینٹی ارتھ کوئیک یا زلزلہ پروف بیڈ کا خیال برا نہیں ہے۔2010 میں 66سالہ ڈیزئنر وانگ وینشی نے اس کے حقوق ملکیت حاصل کیے اور تب سےا ب تک اسے بنا رہے ہیں۔یہ بیڈ سوتے ہوئے زلزلہ آنے پر سونے والوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔یہ بیڈ کئی ماڈل میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اس کے کام کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ اگر سوتے میں زلزلہ آجائے تو بیڈ درمیان سے کھل جائے گا، جس سے سونے والے نیچے چلا جائے گا اور بیڈ کے اوپر موٹا کور آ جائے گا۔

تجربات کے دوران بیڈ پر 3 ٹن کا بلاک گرایا مگر اس کو نقصان نہ پہنچا۔ زلزلہ آنے پر یہ بیڈ سونے والوں کو خود میں سمو کر تابوت کی طرح بند ہو جاتا ہے۔ اس بیڈ کے نچلے حصے میں پانی کی بوتلیں اور دوسری اشیاء رکھی جا سکتی ہیں۔یہ بیڈ امدای ٹیموں کے پہنچنے تک ، کئی گھنٹوں سے دنوں تک سونے والوں کو زندہ رکھ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :