بلی نہیں تو کوئی بات نہیں، اب بلی کی خوشبو والا پرفیوم موجود ہے

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 19:19

بلی نہیں تو کوئی بات نہیں، اب بلی کی خوشبو والا پرفیوم  موجود ہے
کوبے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) ایک جاپانی کمپنی نے ایسا پرفیوم بنایا ہے، جس کی خوشبو بالکل ایسی ہے جیسی بلی کی پیشانی سے آتی ہے۔ Fluffy Forehead Fragrance Fabric Water نامی یہ پرفیوم آن لائن ریٹیلر Felissimo پرفروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔اس پرفیوم کو یاماموٹو پرفیومری نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے صدر کو بلی کی خوشبو اتنی پسند ہے کہ وہ اپنا زیادہ وقت بلیوں کے کیفے میں بلیوں کو سونگھنے میں گزار دیتے تھے۔

اب انہوں نے پرفیوم کی صورت میں اس کا نیا حل نکال لیا ہے۔آن لائن ریٹیلر اس پرفیوم کو ساری دنیا میں فروخت کرے گا جبکہ ابھی یہ صرف جاپان میں دستیاب ہے۔3.4اونس کی بوتل کی قیمت 10.60 ڈالر ہے۔ویب سائٹ صارفین کو 25.90 ڈالر میں بلی کی شکل کا ایک کشن بھی دے رہا ہے،جس پر پرفیوم چھڑک کر سونگھنے سے اس کے عادی افراد زیادہ”مزہ“ لے سکیں گے۔