ان بیانات کو پڑھ کر آپکو ڈونلڈ ٹرمپ کے پاگل ہونے پر یقین آجائے گا
محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 19:21
(جاری ہے)
اس سےپہلے اس نے کہا تھا کہ امریکا میں مسلمانوں کو ہروقت اپنا شناختی بیج لگا کر رکھنا چاہیے۔
• ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاجرین خاص طور پر میکسیکو کے مہاجرین کے بارے میں کہا کہ انہیں اپنے ملک میں نہیں آنے دینا چاہیے۔ میکسیکو کی سرحد پر ایسی دیوار بنانی چاہیے جو کوئی عبور نہ کر سکے۔ اس نے کہا کہ میکسیکو والے اپنے بہترین افراد کی بجائے ایسے افراد کو ہمارے ملک میں بھیج رہے ہیں، جن کے اپنے مسائل ہیں اور وہ اپنے مسائل ہمارے ملک میں لے آتے ہیں۔ اس نے کہا کہ میکسیکو والے ہمارے ملک میں منشیات لے کر آتے ہیں، وہ جنسی اور دیگر بہت سے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں ایک عظیم دیوار بناؤں گا۔ کوئی دوسرا مجھ سے اچھی دیوار نہیں بنا سکتا، میرا یقین کرو میں بہت کم خرچ میں دیوار تعمیر کروں گا۔ اس نے کہا میں اپنی جنوبی سرحد پر ایک عظیم دیوار تعمیر کروں گا اور میکسیکو سے اس دیوار کی قیمت وصول کروں گا۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے دولت کی اہمیت نہیں۔اس نے کہا کہ میری خوبصورتی یہ ہے کہ میں امیر ہوں۔ • اس نے دوسرے لوگوں کے بارے میں بتایا جن کے نزدیک دولت اہم ہے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اس کے والدین اسے متاثر کن شخصیت کا مالک کہتے تھے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے بارے میں کہا کہ جب یہاں جہاز سے اترتے ہیں تو زبان ایسی ہوتی ہے جیسی تیسری دنیا کے کسی ملک کی ہو۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کے بارے میں کہا کہ جب وہ اپنے شوہر کو مطمئن نہیں کر سکتی تو پورے امریکا کو کیسے کرے گی۔ • اس نے اپنے بالوں کے بارے میں بتایا کہ یہ بالکل اصل ہیں۔ • سینیٹر جان مکین کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ 23 دفعہ مختلف مشن پر ویتنام گیا۔اس کے بعد اس کا جہاز گرادیا گیا اور وہ ایک جنگی قیدی بن گیا۔ اس نے کہا کہ جان مکین ایک ہیرو نہیں بلکہ وہ ہیروتھا، کیونکہ وہ پکڑا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگ میں نہ پکڑے جانے والے لوگ اچھے لگتے ہیں۔ • الیکشن میں اپنی فتوحات کے حوالے سے اس نے کہا کہ اگر ایک دفعہ آپ لوگوں نے مجھے منتخب کر لیا تو میں اتنی فتوحات دوں گا کہ آپ فتوحات سے بور ہو جاؤ گے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ گلوبل وارمنگ کو چینی سازش سمجھتا ہے۔ • وہ اپنے آپ کو ماحولیاتی سائنسدان بھی سمجھتا ہے۔ • وہ خود کو ونڈ ٹربائن کا ماہر بھی سمجھتا ہے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی کے متعلق کہا کہ اگر ایوانکا ٹرمپ میری بیٹی نہ ہوتی تو ہم ڈیٹ پر جا رہے ہوتے۔ • ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوبامہ کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ جعلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.