شادی کے لیے پرپوزکرنا ہوتو انگوٹھی لازمی بڑی لیں

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 19:23

شادی کے لیے پرپوزکرنا ہوتو انگوٹھی لازمی بڑی لیں
سیچوان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) چینی کے صوبے سیچوان کے ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو انوکھے طریقے سےپرپوز کیا۔لڑکے نے چینگ ڈو میں گلی میں لوگوں اور ڈانسروں کو جمع کیا، ڈانس ختم ہونے کے بعد گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو انگوٹھی پہنانے لگا تو معلوم ہوا کہ یہ انگوٹھی کافی چھوٹی ہے۔گرل فرینڈ کچھ دیر تو کھڑی رہی پھر ایک دم منہ پھیر کر، بغیر کوئی لفظ کہے وہاں سے چل دی۔ دونوں کے درمیان ہوئی سنیپ چیٹ بعد میں لیک ہوگئی ، جس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو دوبارہ ایک بڑی انگوٹھی دینے کا وعدہ کیا ہے۔