پبلک ٹوائلٹ میں چار دن تک پھنسی رہنے والی بوڑھی عورت نے سکارف بنا لیا

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 19:25

پبلک ٹوائلٹ میں چار دن تک پھنسی رہنے والی بوڑھی  عورت نے سکارف بنا لیا
فیلکیسٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی عورت پبلک ٹوائلٹ میں چار دن تک پھنسی رہی۔یہ چار دن اس نے ضائع نہیں کیےبلکہ ان چار دنوں میں اس نے اون سے سکارف بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق فیلکسٹو کی رہائشی82 سالہ گلیڈس فلپ شاپنگ کرنے گئی۔ رفع حاجت کے لیے وہ جس ٹوائلٹ میں گئی وہ ابھی عوام کےلیےکھولا نہیں گیا تھا۔

اس بات کا احساس گلیڈس کو اس وقت ہوا جب وہ اندر پھنس گئی۔ گلیڈس نے بتایا کہ دروازہ بند ہونے پر اسے حالات کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہوا مگر جب وہ باہر نہ جا سکی تو اس نے مدد کے لیے پکارنا شروع کر دیا، مگر کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔ اس پر گلیڈس نے اپنے شاپنگ بیگ سے خریدی ہوئی اون نکالی اور اپنے پوتے کے لیے سکارف بنانا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس نے بتایا کہ پنشن ملنے پر اس نے کھانے پینے کی ڈھیر ساری چیزیں خرید لی تھی، جو اس کے ساتھ تھی، بھوک لگنے پر اس نے شاپر سے ٹافیاں، کینڈیز اور دوسری چیزیں کھائی، سردی لگنے پر کچھ دیر کے لیے وہ ہینڈ ڈرائر کے نیچےکھڑی ہوگئی۔

گلیڈس نے کہا کہ نئے نئے ٹوائلٹ کا فرش اتنا صاف تھا کہ وہ اپنا کوٹ بچھا کر آرام سے سو گئی۔ چار دن بعد ، جب وہ اپنے سکارف کو آخری ٹچ دے رہی تھی تو ٹوائلٹ بنانے والے بھی ٹؤائلٹ کو آخری ٹچ دینے پہنچ گئے۔ وہ ٹوائلٹ میں بوڑھی عورت کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ گلیڈس نے انہیں ساری بات بتائی اور باہر آگئی۔ گلیڈس نے بتایا کہ وہ اپنے الگ گھر میں رہتی ہے اور اس کے پاس فون بھی نہیں، جس کی وجہ سے اس کے خاندان والوں کو اس کی گمشدگی کا احساس بھی نہیں ہوا۔

گلیڈس کے خاندان والوں نے اب اس کے گھر میں ٹیلی فون لگوااور اسے بھی کہا ہے شاپنگ پر جاتے ہوئے اپنے ساتھ موبائل فون لازمی رکھے۔گلیڈس کا کہنا ہے مجھے بھی اب وقت کے ساتھ چلتے ہوئے موبائل ساتھ رکھنا چاہیے۔ فیلکسٹو کے حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے یہ تو واضح ہو گیا کہ اُن کے بنائے ہوئے نئے ڈیزائن کے جدید پبلک ٹوائلٹ کس قدر آرام دہ ہیں۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ گلیڈس کے جدید ٹوائلٹ میں یہ چار دن بڑے خوش خوش گذرے۔