جدید جرابیں۔نیند آنے پر ٹی وی کو کنٹرول کریں گی

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 19:28

جدید جرابیں۔نیند آنے پر ٹی وی کو کنٹرول کریں گی
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) رات کو ٹی وی دیکھتے ہوئے سو جانا عام بات ہے۔ بعض دفعہ ٹی وی دیکھتے ہوئے آنکھ لگ جاتی ہے اور کچھ دیر کےبعد کھل جاتی ہے، یاد ہی نہیں رہتا کہ ڈراما یا شو کہاں تک دیکھا تھا۔امریکی نیٹ فلکس(Netflix) نے اس مسئلے کا حل نکال ہے۔ نیٹ فلکس نے ایسی سمارٹ جرابیں متعارف کرائی ہیں، جو آپ کے سونے کی صورت میں ٹی وی ڈرامے یا شو کو وہیں سٹاپ (پاز)کر دیں گی، جہاں آپ کی آنکھ لگی تھی۔

نیٹ فلکس نے نہ صرف ان جرابوں کا پروٹو ٹائپ تیار کر لیا ہے بلکہ صارفین نیٹ فلکس کی ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق خود ہی یہ سمارٹ جرابیں تیار کر سکتے ہیں۔جرابوں میں لگے سنسر صارفین کی حرکت پر نظر رکھتے ہیں، جیسے ہی صارف بے حس حرکت ہوجائے، یعنی سوجائے، تو ٹی وی سکرین پاز ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی وی سکرین کو پاز کرنے سے پہلے جراب پر ایک سرخ لائٹ بھی جلتی ہے۔

اس لائٹ کےجلنے کا مطلب ہے کہ جراب صارف کو بے حس و حرکت پا رہی ہے اور اگر صارف نے حرکت نہ کی تو کچھ دیر میں ہی ٹی وی پاز ہو جائے گا۔ اگر صارف پاؤں وغیرہ ہلا دے پاز کی کمانڈ کا کاؤنٹ ڈاؤن کینسل ہوجاتا ہے۔اگرچہ اس سمارٹ جراب کا رزلٹ مکمل طور پر درست نہیں تاہم وئیر ایبل ڈیوائس بنانے والے ا سے کئی طرح کی ڈیوائسسز میں استعمال کر سکتے ہیں۔