پاکستان سپر لیگ ، ڈین جونز شاہد آفریدی کے سکواڈ میں دیکھنے کے خواہاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 20 دسمبر 2015 20:53

پاکستان سپر لیگ ، ڈین جونز شاہد آفریدی کے سکواڈ میں دیکھنے کے خواہاں

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایل ایل ) کی تمام فرنچائزوں نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنے پر نظریں جما رکھی ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور سابق آسٹریلیوی بلے باز ڈین جونز بھی بوم بو م آفریدی کو اپنی فرنچائز کے لیے کھیلتا دیکھنے کے خواہاں ہیں ۔ سابق آسٹریلوی بلے باز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرکے اس کے ساتھ سوالیہ انداز میں لکھا کہ ” آفریدی ڈرافت کے لیے میرا انتخاب ؟ “ ۔

شاہد آفریدی اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ اور آسٹریلیا کی بگ باش کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی لیگ میں حصہ لے چکے ہیں ۔ پی ایس ایل کے لیے فرنچائز ٹیمیں کھلاڑیوں کا انتخاب رواں ہفتے کریں گی ، شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ان پانچ آئیکون کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جن کا ٹیمیں سب سے پہلے انتخاب کریں گی ۔

(جاری ہے)

آفریدی کے علاوہ پاکستان کے شعیب ملک، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل بھی اس فہرست کا حصہ ہیں ۔