سابق آسٹریلوی کپتان ڈین جونز پاکستان پہنچ گئے

اتوار 20 دسمبر 2015 21:34

سابق  آسٹریلوی کپتان ڈین جونز پاکستان پہنچ گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) سابق آسٹریلوی کپتان ڈین جونز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی ٹیم کے کوچ ڈین جونز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈین جونز کو آج صبح سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باعث پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا اور انہیں ائیرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ تاہم ڈین جونز اب تمام دستاویزات مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ڈین جونز کل پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :