شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی اور اسلام آباد کی ٹیموں میں شمولیت سے معذرت کر لی

muhammad ali محمد علی اتوار 20 دسمبر 2015 21:41

شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی اور اسلام آباد کی ٹیموں میں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20دسمبر 2015 ء) شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی اور اسلام آباد کی ٹیموں میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی سپورٹس چینل ٹین سپورٹس کے رپورٹر مظہر ارشد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی کراچی اور اسلام آباد کی ٹیموں کی انتطامیہ کو درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کیلئے ان کا انتخاب مت کریں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ میں پشاور کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔