نادرا نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء خاص پیپر کے بجائے سادہ کاغذ پر شروع کردیا

اتوار 20 دسمبر 2015 23:31

نادرا نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء خاص پیپر کے بجائے سادہ کاغذ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20دسمبر۔2015ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجراء خاص پیپر کے بجائے سادہ کاغذ پر شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نادرا حکام کے مطابق تمام وزارتوں، سرکاری محکموں اور اداروں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سفارتی مشنوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ سادہ کاغذ پر جاری کردہ نئے ایف آر سی کو سرکاری مجاز دستاویز کے طور پر لیا جائے۔

نادرا کے سرکاری ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ 10 نومبر 2015ء سے قبل جاری فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی کارآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز، نائیکوٹ، پی او سی کے ساتھ ساتھ ایف آر سی ز کے اجراء کیلئے درخواستیں نادرا کی ویب سائٹ http://id.nadra.gov.pk کے ذریعے بھی جمع اور تصدیق کرائی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :