پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی نے شاہد آفریدی کو اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کرلیا

پیر 21 دسمبر 2015 11:18

پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی نے شاہد آفریدی کو اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز ڈرافٹنگ کے پہلے مرحلے میں آئیکون کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ جاری ہے اور پلاٹینم کیٹگری میں پشاور زلمی نے اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کر لیا ہے ،پشاور ٹیم کے مالک ملک جاوید آفریدی نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو بطور آئیکون پلیئر منتخب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ انتخاب کوئی اتفاق نہیں ہے کیوں کہ شاہد آفریدی پشاور کی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ کام کرنے کے خواہاں تھے ۔