پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز نے شعیب ملک کو اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کرلیا

پیر 21 دسمبر 2015 11:24

پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز نے شعیب ملک کو اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ میں پلیئرز ڈرافٹنگ کے پہلے مرحلے میں آئیکون کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ جاری ہے اور پلاٹینم کیٹگری میں کراچی کنگز کی ٹیم نے اپنا آئیکون کھلاڑی منتخب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو بطور آئیکون پلیئر منتخب کیا ہے ۔شعیب ملک اس وقت قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیاد ہ سکور کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں ۔