چین : گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، کئی افراد لاپتہ، امدادی کارروائیاں جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 11:46

چین :  گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، کئی افراد لاپتہ، امدادی ..

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : چین کے صوبے گوانگ ڈو میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد افراد لا پتہ ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق جنوبی چین کے شہر شینژین میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کم از کم 27 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث افراد مٹی تلے دبے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

لینڈ سلائیڈنگ سے گرنے والی بے بہا مٹی اور پتھر 22 مختلف عمارتوں پر گرے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شہر کا صنعتی علاقہ شدید متاثر ہوا ہے۔ اسی شہر میں ایک بڑی گیس پائپ لائن کے پھٹنے کا واقعہ بھی رونما ہوا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حادثہ میں تاحال جانی و مالی نقصان کا خمیازہ نہیں لگایا جا سکا.

متعلقہ عنوان :