اداکار گووندا نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں
پیر 21 دسمبر 2015 12:14
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار گووندا نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں-21دسمبر 1963کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر Thaneمیں پیدا ہونے والے گووندا ارون آہوجا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1986میں فلم "الزام"سے کیا۔120سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے گووندا نے ابتدائی دور میں ایکشن اورہلکی پھلکی رومانس فلموں میں اپنے ڈانس اور اداکاری سے بیحد شہرت حاصل کی تاہم بعد میں انہیں ایک بہترین کامیڈی اداکار کی حیثیت منفرد پہچان حاصل ہوئی۔
گووندا کی کامیاب فلموں میں غیر قانونی، ظلم کی حکومت، شعلہ اور شبنم، ا?نکھیں، راجو بابا، دیوانہ مستانہ، شکاری، ساجن چلے سسرال، قلی نمبر1، حسینہ مان جائیگی، سلامِ عشق، بھاگم بھاگ اورپارٹنرسمیت لاتعداد فلمیں شامل ہیں جن پر انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔(جاری ہے)
فلموں میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے گووندا سیاست کے شعبے میں بھی کامیاب رہے اور انہوں نے تقریباً پانچ سال پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے اپنے فرائض نبھائے۔واضح رہے کہ گوونداکو1999ء میں بی بی سی چینل کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے میں پچھلے ہزار سال کے 10بہترین اسٹیج اور ا?ن اسکرین اسٹارز میں بھی شامل کیا گیا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.