پاکستان سپر لیگ ، پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا

پیر 21 دسمبر 2015 12:20

پاکستان سپر لیگ ، پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء) پاکستان سپرلیگ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے اور پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔ پی ایس ایل کی 5 ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کی بولی کے لئے لاہور میں تقریب جاری ہے جس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان ، قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ، جاوید میانداد ، معین خان ، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اور ٹیم کے موجود اور سابق کھلاڑی موجود ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی بولی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئی کون کیٹیگری کی بولی میں پشاور زلمے کی جانب سے سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بولی لگائی گئی جس کے بعد کراچی کنگز نے شعیب ملک ، اسلام آباد یونائیٹیڈ نے شین واٹسن ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کیون پیٹریسن اور لاہور قلندر نے کرس گیل کا انتخاب کیا ۔ پلاٹینئم کیٹیگری کے لئے اب تک کوئٹہ گلیڈیئٹر نے احمد شہزاد اور سرفراز احمد کا انتخاب کیا ، لاہور قلندر نے عمراکمل اورڈوین براوو ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق اور آندرے رسل ، پشاور زلمے نے وہاب ریاض ، ڈیرن سیمی اور کراچی کنگز نے شکیب الحسن اور سہیل تنویر کا انتخاب کیا ۔