انڈونیشیا، زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.0ریکارڈ

پیر 21 دسمبر 2015 12:23

انڈونیشیا، زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.0ریکارڈ

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کے روز انڈونیشیا کے تیسرے بڑے جزیرے بورنیو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان زلزلوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0ریکارڈ کی گئی۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کا مرکز ساحلی شہر تاراکان سے 34 کلومیٹر دور اور زیر زمین 22 کلومیٹر تھا