پاکستان سپر لیگ ، کھلاڑیوں کے انتخاب میں قومی کھلاڑیوں کی بے توقیری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 دسمبر 2015 12:32

پاکستان سپر لیگ ، کھلاڑیوں کے انتخاب میں قومی کھلاڑیوں کی بے توقیری

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ جاری ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بے توقیری کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم اس پہلے مرحلے کے اختتام پر حیران کن طور پر قومی ٹیم کے کامیاب ترین ٹی ٹونٹی باؤلرز میں سے ایک عمر گل پر کسی فرنچائز نے نظر کرم نہیں کیا جس پر وہ تقریب چھوڑ کر ناراض ہو کر واپس چلے گئے جب کہ سینئر بلے باز یونس خان اور محمد حفیظ کو بھی کسی فرنچائز نے نہیں خریدا ۔

متعلقہ عنوان :