Live Updates

اسلام آباد : آج کا پاکستان قائد کے خوابوں کے قریب تر ہے ، عمران خان نے بھارت میں مودی سے بلا اور گیند مانگا لیکن انہوں‌نے نہیں دئیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 12:41

اسلام آباد : آج کا پاکستان قائد کے خوابوں کے قریب تر ہے ، عمران خان نے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ترقی دینی ہے جس کے لیے تعمیر ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان قائد اعظم کے خوابوں کے نزدیک تر ہے، آج کسی کو تعلیم سے روکنے اور عبادت گاہ پر حملے کی اجازت نہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی جڑیں آمریت سے ملتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب کسی کو بچوں اور بچیوں کو اسکول جانے سے روکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مودی سے بھارت میں بلا اور گیند مانگا لیکن انہوں نے نہیں دیا.

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ کے 4 سو کینال دی دیں میں سلو برادری سے کہوں گا کہ عمران خان کو زمین عطیہ کر دیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات