بھارتی سابق کرکٹر اظہر الدین نے اپنی دوست شینن سے شادی کرکے شادیوں کی ہیٹرک مکمل کرلی

پیر 21 دسمبر 2015 12:42

بھارتی سابق کرکٹر اظہر الدین نے اپنی دوست شینن سے شادی کرکے شادیوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اظہر الدین تیسری بار دلہا بن گئے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق اظہر الدین نے اپنی دیرینہ دوست شینن میری سے شادی کرلی، دوسری جانب اظہر الدین نے شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ،اطلاعات کے مطابق اظہر الدین سنگیتا بجلانی سے طلاق کے بعد شینن کے ساتھ ہی رہ رہے تھے۔

شینن کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبر سب سے پہلے اس وقت عام ہوئی جب 2013 میں ان کی پیرس میں چھٹی مناتے ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی۔اس وقت شینن نے کہا تھا کہ اظہر اس کے دوست ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اظہر الدین اپنے مرحوم ڈرائیور جان محمد کی تعزیت کیلئے انکے گھر گئے اور انہوں نے شینن کا بطور بیوی تعارف کرایا اس وقت شینن نے برقع اوڑھا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اظہر الدین شینن کے ساتھ نئی دہلی میں ہونیوالی ٹینس لیگ کا میچ بھی دیکھنے گئے۔ جبکہ سابق کرکٹر کی طرف سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا کہ میری تیسری شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں یاد رہے اظہر نے پہلی شادی نورین سے کی تھی جس میں انکے چو بیٹے اسد اور ایاز ہیں اور انہیں شادی کے نو سال بعد طلاق دیدی۔اس کے بعد انہوں نے1996ء میں اداکارہ سنگیتا بجلانی سے شادی کی اور اس کے ساتھ انکا2010ء تک ساتھ رہا اور طلاق ہوگئی جبکہ ایک سال قبل انکا انیس سالہ بیٹا ایاز الدین روڈ حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :