پاکستان سپر لیگ میں کراچی کی ٹیم کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی

پیر 21 دسمبر 2015 12:52

پاکستان سپر لیگ میں کراچی کی ٹیم کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کی ٹیم کے لوگو کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ کراچی کی ٹیم کے لوگو کی تقریب رونمائی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوئی۔ لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر چیئر مین پی سی بی اور کراچی کی ٹیم کے مالک نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ اس مقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کامیابی سے چلتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پی ایس ایل آئندہ ہر سال منعقد ہوا کرے گی۔ انہوں کہا اس لیگ سے پی سی بی کو مالی طور بھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا اس سے نئے نئے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا اگلی پی ایس ایل کو لاہور میں منعقد کرانے کی کوشش کریں گے۔ پی ایس ایل سے ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کو بھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا میری خواہش اور کوشش ہے یہ ہوگی اس پی ایس ایل کو پاکستان میں لائیں۔ انہوں نے کہا مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ مشہور کوچز اور کھلاڑی اس لیگ میں کھیلنے کے لئے آ رہے ہیں۔