تبدیلی آ گئی ، معلومات تک رسائی نہ دینے پر خیبر پختونخواہ حکومت نے پولیس آفیسر کو جُرمانہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 13:01

تبدیلی آ گئی ،  معلومات تک رسائی نہ دینے پر خیبر پختونخواہ حکومت نے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے تحت شہری کو معلومات تک رسائی نہ دینے پر خیبر پختونخواہ حکومت نے پولیس آفیسرکو پچاس ہزار روپے کا جُرمانہ کر دیا ہے۔آر ٹی آئی کمیشن ذرائع کے مطابق انسپکٹر فلک نیاز کیس میں دفعہ pps34/337G-427434-279 کے تحت ایف آئی آر کی انکوائری رپورٹ کی نقل فراہم کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

کرک میں درج کی گئی ایف آئی آر کی نقل کے لیے تئیس ستمبر کو درخواستیں دائر کی گئیں جس کے باوجود مطلوبہ دستاویزات کے پی کے حکومت کی جانب سے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت فراہم نہیں کی گئیں جبکہ دوسرے کیس میں جبری ریٹائرڈ کیے جانے والے کلرک کی معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آر ٹی آئی کمیشن کی جانب سے کے پی کے پولیس کے آفیسر کو دو مرتبہ شو کاز نوٹس بھی جاری کیاگیا جس پر عملدر آمد نہیں کیا گیا ۔ جس کے بعد کمیشن نے دونوں کیسز پر پچیس، پچیس ہزار روپے جُرمانہ عائد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :