شاہد آفریدی نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انضمام الحق اور یونس خان میں لڑائی کی مضحکہ خیز وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 13:12

شاہد آفریدی نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انضمام الحق اور یونس خان میں لڑائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے 2003 کے ورلڈ کپ میں انضمام الحق اور یونس خان کے مابین لڑائی کی ایک مضحکہ خیز وجہ بتا دی .

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے انضمام الحق اور یونس خان کے مابین 2003 کے ورلڈ کپ میں لڑائی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انضمام بھائی بہت ایگریسو (Aggressive) ہو کر گیم کھیلتے ہیں اور ہم جب بھی فٹ بال کھیلتے تھے تو انضمام الحق کی کوشش ہوتی تھی کہ کوئی بھی ان سے فٹ بال نہ چھینے .

یونس خان نے انضمام الحق سے فٹ بال لیا جس پر انضمام بھائی کو غصہ آ گیا. اور وہ ناراض ہو گئے . شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فٹ بال کھیلتے ہوئے ہم اسے گیم سمجھ کر کھیلتے تھے لیکن انضمام بھائی غصے میں آگئے جو لڑائی کا سبب بنا. لیکن ہم سب انضمام بھائی کی بہت عزت کرتے ہیں. انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں:

متعلقہ عنوان :