نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 26 دسمبر سے شروع ہوگی

پیر 21 دسمبر 2015 13:16

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 26 دسمبر سے شروع ہوگی

کرائسٹ چرچ ۔21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 26 دسمبر سے شروع ہوگی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ کیویز ٹیم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 122 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 28 دسمبر، تیسرا 31 دسمبر، چوتھا 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1983ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے گئے جس میں سے کیویز نے 12 اور آئی لینڈرز نے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 10 میچز ڈرا ہوئے۔