آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی

پیر 21 دسمبر 2015 13:17

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء) 19 ویںآ ل پاکستان انٹریونیورسٹیزباکسنگ چیمپئن شپ26 دسمبر سے فاسٹ یونیورسٹی، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری عون عباس نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 33 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور چیمپئن شپ کا افتتاح عالمی چیمپئن عامر خان کریں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں انتظامات زور شور پر کئے جا رہے ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 25 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ چیمپئن شپ پانچ روز تک جاری رہے گی۔