کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی

ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ثبوت نہیں ملے، تفتیشی افسر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 13:41

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتظم جج نعمت اللہ پھلپوٹو کے روبروپیشی کےلیے پہنچادیا گیا ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین سندھ ہائی کورٹ پہنچے جہاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ آج عدالت میں 497 سیکشن کے تحت ڈاکٹر عاصم کی بریت سے متعلق 173 کی رپورٹ عدالت میں پیش کروں گا.

دوسری جانب نئے پراسیکیوٹر نے تفتیش افسر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی سماعت سے قبل نئے تعینات کیے گئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نثار درانی نے صحافیوں کو غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ میں نے تفیشی افسر کی رپورٹ دیکھ لی ، اور میں رپورٹ سے مطمئن اور متفق ہوں مجھے پولیس رپورٹ پو کوئی اعتراض نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں اپنا موقف پیش کروں گا البتہ عدالت صوابدید ہے اور عدالت کو میرا موقف مسترد یا منظور کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف نے ڈاکٹر عاصم کی بریت سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ثبوت نہیں ملے.

سابق آئی او کو تمام گواہوں کو پیش کرنے کو کہا، مقدمے کا کوئی گواہ یا شہادت نہیں ہے. لہٰذا عدم شواہد کی بنا پر ڈاکٹر عاصم کا مقدمہ اے کلاس کر دیا گیا. ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں فی الوقت جاری ہے.

متعلقہ عنوان :