پی بی سی چیلنج سپر لیگ 26 دسمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

پیر 21 دسمبر 2015 13:46

پی بی سی چیلنج سپر لیگ 26 دسمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پی بی سی چیلنج سپر لیگ 26 دسمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سیدسلطان شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 5 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں بلوچستان ، پنجاب ، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد اے جے کے شامل ہیں اور ایونٹ 31دسمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھارت میں ہونے والی ایشیاء کپ اور سری لنکا کے خلاف ہونے والی ہوم سریزکیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا